ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بغیر اجازت تعمیرشدہ عماررتوں کو جلد ہی قانونی روپ دیا جائے گا: ریاستی وزیر یوٹی قادرکا بیان

بغیر اجازت تعمیرشدہ عماررتوں کو جلد ہی قانونی روپ دیا جائے گا: ریاستی وزیر یوٹی قادرکا بیان

Fri, 01 Mar 2019 21:04:24    S.O. News Service

منگلورویکم ؍مارچ (ایس او نیوز) وزیر برائے شہری ترقیات جناب یوٹی قادر نے بتایا ہے کہ 1976کے شہری منصوبہ قانون کے تحت محکمہ ٹاؤن پلاننگ سے اجازت حاصل کیے بغیرصرف بلدی اداروں سے اجازت لے کر جو کاروباری یا رہائشی عمارتیں تعمیر کی گئی تھیں ان کے کھاتوں کو جلد ہی قانونی روپ دیا جائے گا۔ اس تعلق سے ضوابط میں ترمیم کے لئے قانونی مشورہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر یوٹی قادرکے بیان کے مطابق کسی بھی عمارت کی تعمیر کے لئے بیک وقت بلدیاتی ادارے اور ٹاؤن پلاننگ محکمے سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے ۔ مگر اس قانون سے لاعلمی کی وجہ سے بہت سارے لوگ صرف بلدیاتی اداروں سے اجازت لے کر عمارتیں تعمیر کرتے ہیں اورسال 2011-12میں سرکار کی جانب سے جاری کیے گئے حکم کی رو سے ان عمارتوں کے کھاتے غیر قانونی(اکرم)ٹھہرتے ہیں۔اس قانون کی وجہ سے بہت ساری تعمیرات کی فروخت ، رینیول اور کھاتہ بدلنے میں رکاوٹیں پید اہوگئی ہیں۔ لہٰذا اب ایسی عمارتوں کو قانونی طور پر درست (سکرم) کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بلدیاتی ادارے اور ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ دونوں میں سے کسی بھی محکمہ سے اجازت لیے بغیر جو عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں، انہیں کسی صورت بھی قانونی شکل دینے کی گنجائش نہیں ہے۔


Share: